ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے آپ کے باغی ممبر اسمبلی کپل مشرا 

نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے آپ کے باغی ممبر اسمبلی کپل مشرا 

Tue, 06 Aug 2019 23:25:29    S.O. News Service

نئی دہلی،06/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی (آپ) کے باغی ممبر اسمبلی کپل مشرا نے دل بدل مخالف قانون کے تحت انہیں اسمبلی کے لئے نااہل ٹھہرائے جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔دہلی اسمبلی کے صدر رام نواس گوئل نے کراول نگر سے ممبر اسمبلی مشرا کو جمعہ کو یہ کہتے ہوئے نااہل قرار دیا تھا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے ان کی تشہیر اشارہ کرتا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی ہے۔صدر کی جانب سے جاری حکم کے مطابق مشرا کی نااہلی اس سال کے 27 جنوری سے نافذ ہے جب انہوں نے آپ کے خلاف بی جے پی کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری اور اس وقت کے مرکزی وزیر وجے گوئل کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا۔یہ حکم آپ ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج کی درخواست پر دیا گیا تھا جس میں مشرا کو دہلی اسمبلی سے نااہل ٹھہرائے جانے کی مانگ کی گئی تھی۔بھاردواج کی عرضی کے سلسلے میں آپ کے تین اورباغی ممبران اسمبلی انیل واجپئی، دیویندر سہراوت اور سندیپ کمار پر بھی نااہل ٹھہرائے جانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔


Share: